- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین، آل پارٹیز ، حق دو تحریک ،انجمن تاجران ،اور سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس

293

گوادر(گوادرسٹی نیوز ڈیسک ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین، آل پارٹیز ، حق دو تحریک ،انجمن تاجران ،اور سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس ۔ کمیٹی کی تشکیل ، ہم ترقی اور روڈ کیخلاف نہیں لیکن روڈ کی زد میں آنے پر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی فراہم کی جائے ۔ گھروں اور دوکانوں کی قربانی کے عوض یہ معاوضہ انتہائی کم ہے، ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی طرف سے مہلت کی مدت ہونے کے باوجود شہریوں کی دکانوں کو۔مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کمیٹی سے مشاورت کے بغیر اگر کوئی بھی ایکشن لیا گیا تو ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگا اجلاس سے آل پارٹیز ۔ انجمن تاجران و متاثرین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک تک دوکانوں کی توڈ پھوڈ کیخلاف متاثرین مکی مسجد تا ملا فاضل ، انجمن تاجران ۔ سول سوسائٹی ۔ حق دو تحریک اور آل پارٹیز کا ایک مشترکہ اجلاس گوادر پریس کلب گوادر میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے دس یوم کی مہلت دینے کا اختتام ہونے سے قبل بھاری نفری کے ساتھ ایکسویٹر کے ذریعے متاثرین کی دکانوں کی شیڈ،چھپر اور تڑوں کو توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہر کے پرامن حالات کو دانستہ خراب کرنے کی کوشش قرار دیا انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے دیۓ گئے مہلت سے مکر گیا اور متاثرین کو بتاۓ بغیر دوکانوں کی تھوڈ پھوڈ شروع کردی ہے ۔جو کہ صحیح عمل نہیں ہے ۔ دوکانوں کی شیڈ سمیت دوکانوں اور شٹروں کو بھی نقصان دیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ جتنے بھی نقصانات دوکانداروں کو دیۓ گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے نقصانات کا ازالہ کریں ۔ انھوں نے کہاکہ ھم کسی طرح کے بھی ترقی اور روڈ کیخلاف نہیں لیکن یہ ہماری جدی و پشتی اراضیات ہیں اگر سرکار کو ہماری دوکانوں اور گھروں کی ضرورت ہیں تو انکے بدلے ہمیں متبادل گھر اور دوکانیں بناکر دیں اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن ادا کریں جو قبل ازیں بھی ملا بند وارڈ اور وادی ڈھور کے مکینوں کو دئیے گئے انھوں نے کہا کہ متاثر ہونے والے مالکان کے لیۓ جو معاوضہ مختص کیۓ گۓ ہیں وہ بھی انتہائی قلیل ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے نے دوکانداروں کے شیڈ ہٹانے کے لیۓ 10 یوم کی مہلت دی تھی اس دوران دوکاندار نے خود رضا کارانہ طور پر اپنے دوکانوں کے شیڈ کو اتارہے تھے کہ اچانک دیۓ گۓ مہلت سے پہلے ضلعی انتظامیہ و جی ڈی اے نے منگل کی علی الصبح آکر دوکانوں کی توڈ پھوڈ شروع کی جو کسی بھی طور پر قابل برداشت عمل نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ مسئلہ صرف متاثرین کا نہیں پورے گوادر عوام کا مسلہ ہے جس کے لیۓ ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہماری مشاورت کے بغیر کوئی بھی اقدام جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے اٹھایا تو اسکے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی ۔ اس سلسلے میں آل پارٹیز ۔ انجمن تاجران ۔ متاثرین روڈ ۔ سول سوسائٹی کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ضلعی انتظامیہ و ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات کریگی اور متاثرین کے خدشات سے انکو آگاہ کریگی – کمیٹی میں مولانا ہدایت الرحمن ( حق دو تحریک ) – سعید فیض ایڈوکیٹ ( بی این پی عوامی ) – اشرف حسین ( نیشنل پارٹی ) – کہدہ علی ( بی این پی ) – مولانا عبدالحمید انقلابی ( جمعیت علماۓ اسلام ) – ماسٹر عبدالمجید ( جماعت اسلامی ) – مولابخش مجاہد ( پاکستان تحریک انصاف ) – حاجی غلام حسین دشتی ( انجمن تاجران ) – ملا محمد عارف ( سول سوسائٹی ) – عابد رحیم سہرابی ( سابق چیئرمین بلدیہ ) ڈسٹرکٹ و بلدیہ چیئرمین سمیت 3 متاثرین کو بھی شامل کیا گیا ہے – اجلاس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ماسٹر مجید ۔ جمعیت علماۓ اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی ۔ تحصیل جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر – بی این پی کے تحصیل صدر ناصر موسی ۔ ضلعی آرگنائزر کہدہ علی ۔ ساجد بلوچ ۔ کامریڈ حنیف راج۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش مجاھد ۔ بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سکریٹری سعید فیض ایڈوکیٹ ۔ زاہد کریم ایڈوکیٹ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن ۔ انجمن تاجران کے مرکزی صدر غلام حسین دشتی ۔ گوادر سول سوسائٹئ کے رہنما ملا محمد عارف سمیت متاثرین روڈ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دریں اثناء ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے علی الصبح مکی مسجد تا ملا فاضل چوک کی بھاری مشینری کے ذریعے فورسز کے ساتھ ایکسیویٹر مشینری کے ساتھ متاثرین کی دکانوں کے شیڈ،چھپر اور تڑوں کی توڈ پھوڈ پر متاثرین مشتعل ہوگئے اور انھوں نے فاضل چوک سمیت جنت بازار اور مین ائیرپورٹ روڈ کی دکانوں کو احتجاجاً بند کردیا اور اور احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہرہ پر گشت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین،انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور متاثرین کے راہنماؤں نے خطاب کیا۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے متاثرین کی دکانوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے نقصان کی تلافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر آج کا یہ عمل شہریوں کو مشتعل کرنے کے مترادف ہے اور شہر کا امن خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی انھوں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ بزور قوت حل نہیں ہو سکتا۔ زبردستی کرنے سے معاملات بگڑ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ متاثرین کو بٹھا کر معاملے کا پر مغز حل ڈھونڈا جائے ۔ متاثرین کے کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی فراہم کی جائے ۔جو کہ ان کا حق ہے ۔انھوں نے کہا کہ متاثرین محب وطن ہیں ۔ وہ اپنا جائز حق چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ متاثرین تنہا نہیں آل پارٹیز ان کے ساتھ ہے ۔اور ہمیشہ رہے گی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ماہی گیری کی عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان فشر فوک گوادر کی جانب سے گوادر میں عالمی ماہی گیری دن من... گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو...