- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال، پہلی کمرشل فلائٹ لینڈ کرگئی

- Advertisement -

49

گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پہلی کمرشل فلائٹ کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو باقاعدہ فعال کردیا گیا ، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 503 لینڈ کرگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پہلی پرواز کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر کمرشل پرواز کی حیثیت سے11 بجے لینڈ ہوئی، پی آئی اے کی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔وفاقی وزیرخواجہ آصف نے نیوگوادر ایئرپورٹ پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا، اس موقع ہر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ گورنر، سیکریٹری ایوی ایشن ،ڈی جی اے ایس ایف ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

خیال رہے بین الاقوامی معیار کے حامل گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے، ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔ایئرپورٹ کی سالانہ گنجائش 4 لاکھ مسافرہے اور اس کا رن وے 3.6 کلومیٹر طویل ہے، ایئرپورٹ بوئنگ 747 اورایئربس اے 380 کوسہولت دینے کے قابل ہے.نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولتیں میسر ہیں ، ایئرپورٹ پرجدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز نصب ہیں۔گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، اس کو 246 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔

منصوبےمیں سلطنتِ عمان اور حکومتِ چین کی گرانٹ بھی شامل ہے اور یہ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔پی آئی اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ... گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کاگدے پہ اسلم تگرانی ءَ ۔۔۔ چندن ساچ میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش