گوادر (گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک )آج گوادر کی پولیس نے بساک کے بک اسٹال پر چھا پہ لگا دیا ہے شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں . حق دو تحریک پسنی کے سنئیر راہنما عزیز اسماعیل نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج گوادر کی پولیس نے بساک کے بک اسٹال پر چھا پہ لگا دیا ہے .
پولیس کے اس عمل سے ظاہر ہو گیا ہے کہ گوادر پولیس تعلیم دشمن ہے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو کتابوں کے ساتھ رہا کیا جائے ، پولیس کی اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں ڈی پی او پولیس اور ڈی آئی جی پولیس اپنے افسران کو منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرنے کا کہیں ناکہ کتاب بیچنے والوں پر کاروائی کریں. جبکہ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق اس کاروائی کا مقصد کتابوں کی چھان بین کرنا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں ان میں ریاست مخالف مواد یا پابندی شدہ کتابیں شامل تو نہیں۔