- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلوچستان کی 63 لاکھ آبادی پر ڈاکہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے، غفور حیدری

24

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ مردم شماری میں بلوچستان کے 63 لاکھ آبادی پر ڈاکہ کو ہر گز برداشت نہیں کرینگے ، الیکشن اپنی آئینی مدت میں ہونا چاہیے ، حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ کس طرح انکو مینج کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پارٹی رہنماو¿ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا موقف واضح ہے کہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان کی مردم شماری کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ وہ صاف وشفاف الیکشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ 2018 کی طرح کا الیکشن نہ ہو جسکی صورت میں معاشی بدحالی ، بیروزگاری اور لاقانونیت وجود میں آئی تھی۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ضلع کی سطح پر چیئرمین الیکشن کمیشن کو ہی ڈی آر او بنایا جائے تاکہ نتائج بروقت مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مردم شماری پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ 63 لاکھ کی ابادی کو کم نہ کیا جائے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میٹرک کے امتحان میں لڑکیاں بازی لے گئیں.مزید جانئیے حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عیدگاہ محلہ سربندن کا د... بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور تنخواہوں کی مقررہ وقت پر عدم ادائی... حق دو تحریک گوادر کی کال پر مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کے مقام پر بلاک ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد کنٹانی ہور کل بند رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری ک گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں انتظامیہ اور مرغی فروشوں کے درمیاں کامیاب مذاکرات مکران کوسٹل ھائی وے چٹی کے مقام پر 3 گاڑیوں کو حادثہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا مرغی بیوپاریوں کے ساتھ اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقد ہو... کوئٹہ سائنس کالج میں تباہ کن آتشزدگی، تاریخی تعلیمی ریکارڈز راکھ میں تبدیل. دانش حسین لہڑی گوادر کے انتظامی معاملات میں مسلسل مداخلات اور منتخب نمائندوں کے ساتھ عدم تعاون کے خلاف میونسپل کمیٹ... پسنی میں نامعلوم افراد کا ساقی خانہ پر بم حملہ ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے گوادر میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ اورماڑہ میں سائیکلون کے اثرات نمودار ، طوفانی ہواؤں کے باعث ہوٹل کی چھت گر گئی، دو افراد زخمی ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے موسم کی سنگین پیشن گوئیوں کے پیش نظر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا