بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سامان کی نقل و حمل کا آغاز
کوئٹہ (آئی این پی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ملک، بالخصوص بلوچستان اور کوئٹہ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزرا سرفراز احمد بگٹی، شاہد اشرف تارڑ، سمیع سعید، نگران وزیرِاعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کا تحفظ اور ملک میں عوام کے لیے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تحفظاتی معاملات میں ریاستی رد عمل کو مضبوط بنانے کے لئے قانونی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر عوام کو معاشی اور اقتصادی ترقی کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وسائل کو مثر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے جدید اور تخلیقی حکمت عملی تشکیل دینا ناگزیر ہے۔