- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری

- Advertisement -

7

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کی زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے،۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

اُدھر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔

دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے آج نظر آنا مشکل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ7 ڈگری ہے، چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا، پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سےشروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عیدالفطر 31 مارچ کوہوسکتی ہے جبکہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ... جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام رنگارنگ استقبالیہ تقریب کاانعقاد،علم،فن،طنزومزاح اورروایت... جامعہ تربت میں اسپورٹس ویک 2025 کی شاندار اوررنگارنگ اختتامی تقریب گوادر کےمختلف اسکولوں کو سولرائزڈ کیا جا رہا ہے. ڈپٹی کمشنر گوادر