10/03/2024گوادر سول سوسائٹی کے ایک سہ رکنی وفد نےچیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی سے ملاقات کی
10/03/2024ورلڈ اسپیس ویک 2024 کے مناسبت گْوادر گرائمر اسکول کے زیر اہتمام گْوادر میرین ڈرائیو پر اسپیس واک کا انعقاد کیا گیا.
10/02/2024شاھین کرکٹ کلب دشت ھور کے زیراھتمام پہلا آل مکران شیر مکران مرحوم میر محمدعلی رند ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ
10/01/2024جیونی میں فوڈ سیفٹی کے تحت کریک ڈاؤن: غیر معیاری اور ایکسپائر شدہ اشیاء ضبط، جرمانے اور اصلاحی نوٹسز جاری
09/28/2024سیکرٹری ایکسائز بلوچستان ظفر علی بخاری، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز بلوچستان ساؤتھ زون محمد زمان خان و دیگر کا گوادر ایکسائز آفس کا دورہ ۔
09/27/2024گوادر سربندن پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ ، لائبریری کی منتقلی کا مطالبہ 27 ستمبر 2024، گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار گوادر چنگیز بلوچ نے سربندن پبلک لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا۔ تحصیلدار نے لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی ترتیب اور کتابوں کے وسیع ذخیرے کو سراہا اور دلی مسرت کا اظہار کیا کہ ہر موضوع پر منظم انداز میں کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری انچارج محمد اقبال نے تحصیلدار کو آگاہ کیا کہ لائبریری شہر سے کافی دور ہونے کے باعث مطالعہ کے شوقین افراد، خاص طور پر طالبات اور خواتین، کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انچارج نے بتایا کہ طالبات اور دیگر مطالعہ کے شوقین افراد مستقل طور پر لائبریری کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اسے شہر کے قریب، کسی مناسب حکومتی عمارت یا اسکول میں منتقل کیا جائے، جس سے خواتین اور طالبات کو آسانی ہو اور وہ مطالعہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ تحصیلدار چنگیز بلوچ نے اس مسئلے پر غور کرنے اور ڈپٹی کمشنر کو اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ لائبریری کو زیادہ فعال اور رسائی کو آسان بنایا جا سکے