گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں انتظامیہ اور مرغی فروشوں کے درمیاں کامیاب مذاکرات
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں انتظامیہ اور مرغی فروشوں کے درمیاں کامیاب مذاکرات ، احتجاج ختم اور دکانیں کھولنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ اور مرغ فروشوں کے درمیاں نرخ نامے پر ڈیڈ لاک کی وجہ سے پسنی کے مرغ فروشوں نے اپنی دکانیں بند کئے تھے اور آج اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم جان گچکی اور مرغ فروشوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مرغ فروشوں نے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔ آج کے اجلاس میں مرغ فروشوں کے نمائندے اور انجمن تاجران پسنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔
آج کے مذاکرات کے بعد مرغی کی قیمت 850 روپیے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے پسنی میں مرغ فروشوں کی احتجاج کی وجہ سے گزشتہ کچھ روز سے پسنی میں مرغی فروشوں نے احتجاجاً اپنے دکانیں بند کی تھیں۔