- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جامعہ تربت کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان

- Advertisement -

4

گوادر(اسٹاف رپورٹر) جامعہ تربت کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان

- Advertisement -

تربت،جامعہ تربت جلد ہی انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان کرے گی-یہ اسکالرشپس مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جائیں گی تاکہ جامعہ تربت میں زیرتعلیم مستحق اورمالی مشکلات سے دوچار طلبہ وطالبات کی مالی معاونت کی جا سکے۔ اس سلسلے میں جامعہ تربت میں زیرتعلیم ضرورت مند اورمستحق طلبہ وطالبات سے مجوزہ قوائدوضوابط کے مطابق آئندہ ہفتے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔اس بات کا فیصلہ جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرِ صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرارگنگزار بلوچ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمد،ڈائریکٹرفنانس شاہ بیک سید،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ لنکیجز اعجاز احمد، انچارج فنانشل ایڈ آفس انجینئربلال الرحمان اور تاج رند اورمیرالہی بخش رند اسکالرشپس کے ڈونرڈاکٹر شبیر رند نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلدبورڈ آف ٹرسٹیز کاقیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ میر تاج محمدرند اسکالرشپ،میر الٰہی بخش رند اسکالرشپ،کریم دشتی اسکالرشپ اورنیک محمد بزدار اسکالرشپ سمیت انڈومنٹ فنڈ کےحجم میں اضافہ کیاجاسکے۔ان اسکالرشپس کامقصد مالی مشکلات کا شکار اور ضرورت مند طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جامعہ تربت میں اپناتعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔ جامعہ تربت میں ان اسکالرشپس کوجاری کرانے پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نےمیر تاج محمدرند اور میر الٰہی بخش رند اسکالرشپس کے ڈونر ڈاکٹر شبیر رند،کریم دشتی اسکالرشپ کے ڈونر ایڈوکیٹ جاڈین دشتی اور نیک محمد بزدار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر گل حسن نے معاشرے کے خوشحال افراد، کاروباری برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مخیرحضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھی اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم کے لئے ضرورت منداورمستحق طلبہ وطالبات کی معاونت کرکے مخیرحضرات علاقے کی ترقی وخوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔وائس چانسلر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جامعہ تربت طلباء کے لیے اینڈومنٹ فنڈز کو بڑھانے اور اسکالرشپ پروگراموں کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ مستحق طلباء مالی مشکلات کے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ... گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ کاگدے پہ اسلم تگرانی ءَ ۔۔۔ چندن ساچ میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے