مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو گوادر سے باہر پیٹرول اور اشیا خورونوش جانے نہیں دیں گے، ہدایت الرحمن
گوادر (این این آئی) گوادر میں ایرانی پیٹرول و اشیاءخورونوش کی خودساختہ مہنگی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ضلع گوادر سے باہر پیٹرول اور اشیاءخورونوش جانے نہیں دینگے۔ مولانا ہدایت الرحمن کا ضلع انتظامیہ کو تین دنوں کا الٹیمیٹم۔پیر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں ایرانی پٹرولیم و اشیاءخورد ونوش کی خودساختہ مہنگی قیمتوں کے حوالے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب ایرانی پٹرول اور اشیاءخرد ونوش کی قیمتیں تین دنوں میں کنٹرول نہیں کی گئیں تو ضلع گوادر سے باہر پٹرول اور اشیاءخرد ونوش جانے نہیں دینگے اور بیرون صوبہ ایرانی پٹرولیم و اشیاءخور و نوش کی ترسیل کو مکمل طور پر ضلع بھر کے چیک پوسٹوں سے احتجاجاً جانے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں ایرانی پٹرولیم مصنوعات و اشیاءخورد نوش جو بارڈر سے آرہے ہیں انہیں خودساختہ مہنگائی کی نذر کرکے گوادر کے عوام کی زندگیاں اجیران بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پٹرولیم و خورد و نوش اشیاءکے نرخ بندی حوالے بہتر میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے خود ساختہ مہنگی قیمتوں کی وجہ سے گوادر کے عوام انتہائی مشکلات سے دچار ہیں، انہوں نے کہا ایرانی تیل و اشیا خورد و نوش گوادر و بارڈر سے متصل رہنے والے لوگوں کو انتہیائی مہنگی و من مانے قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو تین دنوں کا الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین دنوں کے اندر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات و اشیا خورد و نوش کی مہنگی و خودساختہ قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو حق دو تحریک کے کارکنان ضلع گوادر سے باہر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات و اشیاءخورد و نوش کی ترسیل کو مکمل طور پر روکیں گے۔