- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گوادر شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہر کی تاریخی پس منظر اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے قدیم ثقافتی ورثہ کی تحفظ نہایت ضروری ہے۔ شفقت انور شاہوانی

129

گوادر( گوادر سٹی نیوز) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی نے گزشتہ روز جی ڈی اے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت شہر کے قدیم ثقافتی ورثہ کی تحفظ و بحالی کے منصوبہ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے گوادر تار آفس، چارپادگو، عمانی فورٹ، پرتگیزی واچ ٹاور پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد اور ایگزیکٹو انجینئر قاضی کاشف نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبہ سے متعلق بریفننگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ ثقافتی انفراسٹرکچر کی ترقی شہر کی تاریخی پس منظر کو محفوظ بنانے کیلئے نہایت ضروری ہے جس کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آنے والی نسل شہر کی تاریخی پس منظر و اہمیت سے آشنا ہوں انہوں نے کہا کہ ان تاریخی مقامات کو بحال کرکے علم، فن، ادب سمیت آرٹ اکیڈمی، میوزیم ، لائبریری جیسے مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے عظیم منصوبہ پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ شہر کی قدیم ثقافتی ورثہ کی تعمیر و تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ ثقافتی ورثہ کی تعمیر و تحفظ سے سیاحت کے فروغ کے لیے ان مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تاریخی مقامات کی بحالی اور انہیں آسانی سے قابل رسائی بنانے سے ملک بھر کے سیاحوں کو راغب کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ شعبہ کو قدیم ثقافتی ورثہ کی تعمیر و تحفظ اور بحالی کے کام کی معیار اور پائیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ثقافتی ورثہ کی بنیادی ڈھانچے میں کسی قسم کی تبدیلی کئے بغیر کام مکمل کیا جائے تاکہ ثقافتی ورثہ کی تاریخی و بنیادی شناخت و اہمیت برقرار رہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
گوادر میں پہلی بار پرائمری سطح پر کوئز مقابلہ۔جاوید احمد کی رپورٹ گوادر سول سوسائٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے اشتراک سے ضلعی کونسل ھال گوادر میں موسمیاتی تبدیلی کے حو... ساحل سمندر میں دوران شکار 5 گجہ ٹرالرز پکڑنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز اور محکمہ فشریز کی ٹیموں کو مبارک... ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نے چیئرمین شریف میانداد کو ضلع گوادر کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقر... پسنی ائیرپورٹ کے قریب گیس بوزر گاڑی الٹ گئی ،دو افراد زخمی. مزید جانئیے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماس ہیومین ریسورس سروسز اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کہ زی... بارڈر بزنس کمیونٹی کا بلوچستان حکومت سے ایکشن کا مطالبہ۔ مزید جانئیے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی۔ مزید جانئیے پسنی کے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عبدالشکور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال. گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کی طالبات نے گوادر پورٹ کا مطالعاتی دورہ گوادر سے کراچی جانے والی کار گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی گوادر بندرگاہ ایک گہرے سمندر کی بندرگاہ، بحری تجارت کیلئے ایک اہم گیٹ وے ہے پولیو کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گو... آرٹسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے جیوز گوادر نے جیوز آرٹ گیلری کو بلوچ بزرگ آرٹسٹ شگراللہ بلوچ کے نام ...