- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

جامعہ تربت کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان

- Advertisement -

4

گوادر(اسٹاف رپورٹر) جامعہ تربت کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان

- Advertisement -

تربت،جامعہ تربت جلد ہی انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کااعلان کرے گی-یہ اسکالرشپس مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کی جائیں گی تاکہ جامعہ تربت میں زیرتعلیم مستحق اورمالی مشکلات سے دوچار طلبہ وطالبات کی مالی معاونت کی جا سکے۔ اس سلسلے میں جامعہ تربت میں زیرتعلیم ضرورت مند اورمستحق طلبہ وطالبات سے مجوزہ قوائدوضوابط کے مطابق آئندہ ہفتے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔اس بات کا فیصلہ جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرِ صدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹرارگنگزار بلوچ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمد،ڈائریکٹرفنانس شاہ بیک سید،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ لنکیجز اعجاز احمد، انچارج فنانشل ایڈ آفس انجینئربلال الرحمان اور تاج رند اورمیرالہی بخش رند اسکالرشپس کے ڈونرڈاکٹر شبیر رند نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلدبورڈ آف ٹرسٹیز کاقیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ میر تاج محمدرند اسکالرشپ،میر الٰہی بخش رند اسکالرشپ،کریم دشتی اسکالرشپ اورنیک محمد بزدار اسکالرشپ سمیت انڈومنٹ فنڈ کےحجم میں اضافہ کیاجاسکے۔ان اسکالرشپس کامقصد مالی مشکلات کا شکار اور ضرورت مند طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جامعہ تربت میں اپناتعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔ جامعہ تربت میں ان اسکالرشپس کوجاری کرانے پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نےمیر تاج محمدرند اور میر الٰہی بخش رند اسکالرشپس کے ڈونر ڈاکٹر شبیر رند،کریم دشتی اسکالرشپ کے ڈونر ایڈوکیٹ جاڈین دشتی اور نیک محمد بزدار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر گل حسن نے معاشرے کے خوشحال افراد، کاروباری برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مخیرحضرات سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھی اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم کے لئے ضرورت منداورمستحق طلبہ وطالبات کی معاونت کرکے مخیرحضرات علاقے کی ترقی وخوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔وائس چانسلر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جامعہ تربت طلباء کے لیے اینڈومنٹ فنڈز کو بڑھانے اور اسکالرشپ پروگراموں کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ مستحق طلباء مالی مشکلات کے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ" تربیتی ورکشاپ کا آغاز گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد. تفصیلات جانئیے۔ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں