- Advertisement -
جامعہ تربت میں اسپورٹس ویک 2025 کی شاندار اوررنگارنگ اختتامی تقریب
- Advertisement -
جامعہ تربت میں اسپورٹس ویک 2025 کی شاندار اوررنگارنگ اختتامی تقریب
تربت (گوادر سٹی نیوز)جامعہ تربت میں منعقدہ اسپورٹس ویک 2025 کی رنگارنگ اختتامی تقریب جامعہ کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد کی گئی۔جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیراہتمام اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام [این آرایس پی]اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک [ایچ آرڈی این]کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں مختلف انڈوراورآؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں کرکٹ، فٹبال، فٹسال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، کیرم بورڈ، لڈو، میوزیکل چیئر، 5 کلومیٹر دوڑ، پِک اپ اینڈ رن، رننگ ریس، بوری ریس، رسہ کشی، ڈارٹس، شوٹ فٹ، ویٹ لفٹنگ، لیموں اسپون ریس، لانگ جمپ اورروایتی کھیل "چوکی” کے علاوہ دیگر مقامی و ثقافتی کھیل شامل تھے۔ان مقابلوںمیں طلبہ وطالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
- Advertisement -
- Advertisement -
جامعہ تربت کی عظیم روایت کو برقراررکھتے ہوئےاسپورٹس ویک کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین ایتھلیٹک صلاحیتوں اوراسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب میں جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈین فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور[تمغہ امتیاز]ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر طاہر حکیم، ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر مظفر حسین، رجسٹرارجامعہ تربت گنگزار بلوچ، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر محترمہ گل افروز، ایچ آرڈی این کے سینئر پروگرام آفیسرناصرعثمان اور جامعہ تربت کےمختلف تعلیمی و انتظامی شعبوں کے سربراہان نے شرکاء، منتظمین اور رضاکاروں میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، اسپورٹس انچارج مظہر گچکی اور محترمہ گل افروز نے طلباء میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور استقامت کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت کواجاگرکیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کامیاب اور ذمہ دار شہری بننے کے لیے تعلیم کے ساتھ جسمانی صحت، مثبت سوچ اور مقابلے کی صلاحیت پیداکرنابھی ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ اورطالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے یونیورسٹی میں کھیل سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مزیدبہتر سہولیات فراہم کرنےکی اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آخر میں وائس چانسلر نے ایونٹ کے انعقادمیں این آرایس پی اور ایچ آر ڈی این کا شکریہ اداکرتے ہوئے تمام شرکاء، فاتح اور رنرز اپ ٹیم اور منتظمین کو اسپورٹس ویک2025 کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ یہ تقریب اس عہدکی تجدیدکے ساتھ اختتام پذیرہوا کہ جامعہ تربت میں نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اتحاد، ہم آہنگی اور رواداری کومزید فروغ دیاجائے گ
- Advertisement -