- Advertisement -
چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری
- Advertisement -
گوادر(گوادر سٹی نیوز / ویب ڈیسک ) گوادر ، اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری، بھوک ہڑتالی کیمپ میں درجنوں ملازمین کی شرکت اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے مرکزی کال پر ہمہ وقت تیار ہیں ملازمین کا اعادہ ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں گورنمنٹ جدید ہائی اسکول گوادر میں قائم احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شریک کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھیٹے شرکاء احتجاجی مظاہرین اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک پرعزم ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعادہ کررہے ہیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -
اس موقع پر بلوچستان فشریز ایمپلائز یونین گوادر یونٹ کے جنرل سیکرٹری قمبر نثار ، گور نمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے طارق جمیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائندہ مالیاتی بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے دیرینہ مسائل، مستقلی، ٹائم اسکیل، اور دیگر بنیادی حقوق کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے، جس کے باعث وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں انھوں نے حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کی کہ وہ فوری طور پر ان کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرے اور آئینی، قانونی بنیادوں پر ان کے مطالبات کو پورا کرے بصورت دیگر وہ مرکزی کال پر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ یہ احتجاج پرامن ہے اور صرف حق تلفی کے خلاف ایک جائز آواز ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں فرق کو ختم کرکے مہنگائی کی تناسب سے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں لواحقین کوٹہ کو بحال کیا جائے ، اے جی آفس کو ضلعی سطح پر منتقل کیا جائے جبکہ بجٹ میں ملازمین کے ہاؤس رینٹ ، میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ 3 جون تک جاری رہے گا
- Advertisement -