- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز

- Advertisement -

31

گوادر (گوادر سٹی نیوز / ویب ڈیسک )ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز, ساحل بلوچستان میں کسی کو غیر قانونی ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی مچھلی کے غیر قانونی شکار میں مصروف ٹرالر مافیا کا گھیراؤ کریں گے ۔

ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم لاشاری ، سکریٹری فشریز بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ روز ساحل بلوچستان میں سمندری حیات کی نسل کشی اور غیر قانونی ٹرالنگ کے شکار پر مامور ٹرالر مافیا کے خلاف ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم لاشاری کی قیادت میں خصوصی ٹاسک فورس پیٹرو لنگ گشت کا اہتمام کیا گیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

تاکہ بلوچستان اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں آبی حیات کی نسل کشی اور غیرقانونی طور پر ٹرالنگ کی سرگرمیوں کو روکا جاسکے اور ساحل کی نگرانی کی جاسکے اس خصوصی ٹاسک فورس پیٹرولنگ آپریشن گشت جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم لاشاری کررہے تھے اس کے ساتھ ڈپٹی ڈائر یکٹر (میرین) مشتاق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر شاہ فہد بلوچ بھی شامل تھے اور ان کی معاونت بھی رہی اس موقع پر مقررہ نامزد کردہ زون میں موثر کوریج اور تیز رفتار نقل و حرکت کے لئے ایک چاق وچوبند بندوقی عملہ گشتی اور دو اسپیڈ بوٹ کشتیاں بھی شامل رہے۔

گشت کرنے والی خصوصی پیٹرولنگ ٹیم نے مقررہ زون کا معائنہ کیا اور کسی بھی غیر مجاز ماہی گیری کے طریقوں کی حوصلہ شکنی کے لئے نفاذ کی موجود گی کو برقرار رکھا۔ اس آپریشن کو بغیر کسی واقعے کے کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا اور گشت کے دوران کسی بھی طرح کی غیر قانونی ٹرولنگ اور مچھلی کی غیر قانونی شکار میں مصروف ٹرالرکے کسی بھی صورتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ فشریز اپنے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ساحل بلوچستان میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی ٹرالنگ اور مائی گیری کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ مائی گیر مطمئن رہیں محکمہ فشریز اپنے ذمہ داریوں سے غافل نہیں محکمہ فشریز کی پیٹرولنگ اور گشتی ٹیم کو فعال بنایاہے۔

اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ساحل بلوچستان میں گشت پر مامور رہے گی انھوں نے کہا کہ محکمہ فشریز نے وسیع تر نفاذ کی حکمت عملی کے تحت غیر قانونی ٹرالنگ کے خاتمے کے خلاف حکمت عملی اور آپریشن کا منصوبہ بنایا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن پر عملی اقدامات نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر کے مسائل سے متعلقہ نمائندوں کی لاتعلقی ۔ کے بی فراق پسنی پولیس کی بڑی کامیابی ساحل گلاب قتل کیس کے ملزمان گرفتار، ہوشربا انکشافات وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ ٹوباغ وارڈ میں ٹرانسفارمر کی خرابی پر شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک. مزید تفصیلات جانئیے چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین ... منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ ... خوبصورت سمندر کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے۔تحریر ۔۔۔ اختر ملنگ