حق دو تحریک گوادر کی کال پر مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کے مقام پر بلاک
گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک) حق دو تحریک گوادر کی کال پر مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کے مقام پر بلاک، حق دو تحریک گوادر نے چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دئیے ۔ جس میں لاپتہ افراد کی بازیابی ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، کنٹانی میں ٹوکن سسٹم کا خاتمہ، ٹرالرز مافیا کے خلاف آپریشن اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمے شامل ہے۔ یاد رہے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گوادر سے ایم پی اے بننے کے بعد پہلی بار اپنی احتجاج کے دائرہ کار کو ایک بار پھر روڑوں پر منتقل کررہا ہے۔ یاد رہے مولانا ہدایت الرحمن کی عوامی پذیرائی میں اضافہ اور مقبولیت کی وجہ 2021 میں عوامی مسائل پر سربندن کراس کو بلاک کرنا تھا