گوادر (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے پولیس اسٹیشن اورماڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانا اور پولیس اہلکاروں کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا تھا۔
ایس ایس پی گوادر نے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی معاملات پر ضروری ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام اہلکار اپنی ذمہ داریوں کو پوری دلجمعی سے ادا کریں۔ انہوں نے اہلکاروں کو جدید طریقوں سے لیس ہونے اور بہتر کارکردگی کے لیے تربیت پر زور دیا۔
ایس ایس پی گوادر نے پولیس اہلکاروں کے مسائل تفصیل سے سنے، اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کی۔
آخر میں ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین بھی موجود تھے۔