- Advertisement -
گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز / پریس ریلیز )نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی ماہی گیر سیکریٹری آدم قادربخش نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر گوادر کی جانب سے 42-ایس بی کے میل و فی میل امیدواروں کی تقرری اور جوائننگ روکنے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل سراسر بدنیتی پر مبنی ہے اور امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں آدم قادربخش کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر نے 42-ایس بی کے کامیاب امیدواروں کو تقرری کے آرڈرز جاری کیے، جس کے بعد تمام امیدواروں نے اپنے اپنے تعیناتی کے مقامات پر جوائننگ بھی دے دی۔
- Advertisement -
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام جوائننگز ڈی آر سی، ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان اور سیکریٹری ایجوکیشن کے مقررہ طریقہ کار کے تحت مکمل کی گئیں۔ تاہم، حیران کن طور پر آرڈرز جاری ہونے اور جوائننگ کے بعد، زبانی احکامات کے ذریعے ان امیدواروں کو ڈیوٹی سے روک دیا گیا، جو کہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ امیدواروں کی حق تلفی بھی ہے۔
آدم قادربخش نے محکمہ تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ گوادر ایک پسماندہ ضلع ہے جہاں پہلے ہی کئی اسکول بند پڑے ہیں۔ ایسے میں کامیاب امیدواروں کی تقرریوں کو بلاوجہ روکنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے فوری طور پر تمام امیدواروں کی جوائننگ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
آدم قادر بخش نے مزید کہا کہ اگر کامیاب امیدواروں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کا ازالہ نہ کیا گیا اور انہیں ان کا حق نہ ملا، تو ہم آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے اور ہر ممکن طور پر انصاف کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
- Advertisement -