- Advertisement -
میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاقات
- Advertisement -
میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاقات
گوادر ( گوادر سٹی نیوز ) میر کاروان کے سربراہ میر ارشد کلمتی نے انسان دوستی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت جی ڈی اے انڈس ہسپتال گوادر کو پانچ وہیل چیئرز عطیہ کیں۔ یہ وہیل چیئرز باقاعدہ طور پر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عفان فائق زادہ اور ایڈمن آفیسر نادل بلوچ کے حوالے کی گئیں۔
- Advertisement -
اس موقع پر میر ارشد کلمتی نے سی ای او ڈاکٹر عفان فائق زادہ سے ملاقات کی، جس میں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، سہولیات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میر ارشد کلمتی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈس ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میر فیملی کی جانب سے انڈس ہسپتال کو دو ایمبولینسیں اور ڈاکٹروں کے لیے ایک وین عطیہ کی جا چکی ہے، جو اس ادارے کی فلاحی خدمات کے لیے اہم قدم ثابت ہوئی ہیں۔
میر ارشد کلمتی نے کہا کہ عوامی خدمت ہی میر کاروان کا اصل مشن ہے، اور ہم مستقبل میں بھی صحت جیسے اہم شعبے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہسپتال گوادر کے عوام کے لیے ایک بڑی نعمت ہے جس کی بدولت لوگوں کو بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے میر ارشد کلمتی کے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وہیل چیئرز مستحق مریضوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوں گی۔
- Advertisement -