گوادر (اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات، بارڈر معاملات، ٹرالرز کے خلاف کارروائی، بجلی بحران، جیونی پائپ لائن، سوڑ ڈیم متاثرین کا ازالہ، بارش متاثرین کے معاوضے کی ادائیگی، اورماڑہ ماہیگیروں کے بقایا جات کی ادائیگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی
ملاقات میں بارڈر پر آزادانہ کاروبار اور پابندیوں کا خاتمہ، ٹرالرز مافیا کے خلاف فیصلہ کن آپریشن، گوادر سمیت مکران بھر میں بجلی بحران کے خاتمے، جیونی میں پانی بحران کے خاتمے کے لئے پائپ لائین کا منصوبہ، سوڑ ڈیم متاثرین کے معاوضے کی ادائیگی، طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں اور ماہیگیروں کے معاوضوں کی ادائیگی، اورماڑہ کے ماہیگیروں کے بقایا جات کی ادائیگی سمیت مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے ان تمام معاملات پر فوری اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے جلد متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرنے کا اعادہ کیا۔