- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

- Advertisement -

181

گوادر یونیورسٹی نے RIPE کے ذریعے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

گوادر (گوادر سٹی نیوز) گوادر یونیورسٹی نے 26 اور 27 مئی 2025 کو ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری (RIPE) کا خود جائزہ کامیابی سے مکمل کیا، جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے کوالٹی ایشورنس فریم ورک کے تحت معیاری تعلیم اور مؤثر نظم و نسق کے لیے گوادر یونیورسٹی کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

- Advertisement -

دو روزہ اس جامع جائزہ ٹیم میں ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر، ڈائریکٹر QEC، ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کراچی، اور ڈاکٹر ریاض احمد، ڈائریکٹر QEC، یونیورسٹی آف تربت شامل تھے۔ ان ماہرین نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور باریک بینی سے مشاہدہ اور تعمیری تجاویز کے ذریعے یونیورسٹی کے معیارِ تعلیم کے نظام کا مکمل جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی کی تعریف کے ساتھ ساتھ بہتری کے لیے مؤثر سفارشات بھی پیش کیں۔

- Advertisement -

RIPEجائزہ رپورٹ کے اس عمل میں ٹیم نے یونیورسٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، انتظامی افسران، اور QEC ٹیم کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں اور انٹریکٹو سیشنز شامل تھے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات سے بھی نتیجہ خیز مکالمہ کیا گیا، جنہوں نے تعلیمی سہولیات، تدریسی تجربات اور مجموعی تعلیمی ماحول سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ بعد ازاں جائزے کا اختتام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے چیمبر میں منعقدہ ایک اختتامی اجلاس سے ہوا، جس میں بیرونی ماہرین نے اپنے کلیدی مشاہدات پیش کیے اور نظم و نسق، تدریسی کارکردگی اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے قیمتی تجاویز دیں۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے IPER کمیٹی کی محنت اور UG QEC کی جانب سے اعلیٰ معیار کے ساتھ جائزے کے عمل کو منظم کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے بیرونی ماہرین کی گراں قدر آراء اور سفارشات پر ان کا شکریہ ادا کیا، جو یونیورسٹی کی ادارہ جاتی مضبوطی اور مستقبل کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مینگرووز ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عالمی دن پر عملی اقدامات نئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا بجلی اور پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج، ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر کے مسائل سے متعلقہ نمائندوں کی لاتعلقی ۔ کے بی فراق پسنی پولیس کی بڑی کامیابی ساحل گلاب قتل کیس کے ملزمان گرفتار، ہوشربا انکشافات وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا گوادر یونیورسٹی اور پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ ٹوباغ وارڈ میں ٹرانسفارمر کی خرابی پر شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک. مزید تفصیلات جانئیے چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین ... منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ ... خوبصورت سمندر کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے۔تحریر ۔۔۔ اختر ملنگ