- Advertisement -
مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات
- Advertisement -
گوادر (بیورو رپورٹ)مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات، ٹرالرز کے خلاف سخت کارروائی اور وائرنیٹ کے تدارک کا مطالبہ
- Advertisement -
حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی ماہیگیر سکریٹری ثناءاللہ عثمان اور ضلعی ماہیگیر سیکریٹری نصیب نوشیروانی کی سربراہی میں گوادر کے ماہیگیروں نےڈائریکٹر جنرل فشریز قائم علی لاشاری و ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈسٹر کٹ گوادر مشتاق احمد سے ملاقات کی ملاقات میں ٹرالرز مافیا کی جانب سے گوادر کے ساحل پر حالیہ یلغار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ، اس کے علاوہ ممنوعہ جال وائرنیٹ کے تدارک کے لئے بھی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ۔ ماہیگیروں نے اس موقع پر کہا کہ ٹرالرز کو روکنے کا کام فشریز ڈیپارٹمنٹ کا ہے
- Advertisement -
مگر محکمہ فشریز کی جانب سے موثر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرالرز کی لوٹ مار جاری ہے۔اس متعلق ثناءاللہ عثمان اور ساجد امیتان نے ماہیگیروں کے مطالبات تحریری طور پر ڈی جی فشریز کے حوالے کردیئے جس پر ڈائریکٹر جنرل فشریز قائم علی لاشاری نے ہر ممکن کاروائی کی یقین دہانی کرا دی اس موقع پر حق دو تحریک بلوچستان ماہیگیر کمیٹی کے ارکان کے علاوہ گوادر کے دیگر ماہیگیر تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے
- Advertisement -