- Advertisement -
بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل
- Advertisement -
بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) بجلی اور پانی کی عدم دستیابی سے تنگ آ کر شہریوں نے وائی چوک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے بجلی اور پانی کی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ہے اور بارہا شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
- Advertisement -
احتجاجی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے،بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
- Advertisement -