- Advertisement -
نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز ) نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے واٹر مینجمنٹ سیل اور اینکروچمنٹ ٹیم نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز کاٹ دئیے گے۔ اور پانی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ۔
واٹر مینجمنٹ سیل کے انچارج سید محمد اور سپروائزر شیر علی کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور غیر قانونی پائپ لائنز، موٹریں، اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کئی گھروں اور کاروباری مراکز میں پانی چوری کی جارہی تھی، جس کی نشاندہی شکایات موصول ہونے کے بعد کی گئی تھی۔
- Advertisement -
- Advertisement -
انچارج سید محمد کا کہنا ہے کہ پانی جیسا قیمتی وسیلہ چوری کرنا نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ اخلاقی طور پر بھی ناقابلِ قبول ہے۔ ہم شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں
عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسی مہمات چلائی جائیں تاکہ پانی کی چوری مکمل طور پر ختم کی جا سکے۔
- Advertisement -