- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم

- Advertisement -

79

ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم

گوادر (گوادر سٹی نیوز ) ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے عید کے پُرمسرت موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

بعدازاں، ڈپٹی کمشنر نے جوڈیشل لاک اپ گوادر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی اور نقد عیدی بھی تقسیم کی، جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے لاک اپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ انسانی وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ...