- Advertisement -
گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ
- Advertisement -
گوادر ( گوادر سٹی نیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنظیم گرینڈ الائنس بلوچستان کی اپیل پر ضلع گوادر میں بھی احتجاج کیا گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر کی او پی ڈی جمعہ اور ہفتے کو مکمل بند رہی۔ اس موقع پر ضلعی صدر حاجی قادر جان بلوچ کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، کلرکس، فارماسسٹ اور دیگر محکمہ صحت کے ملازمین نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین اپنی صوبائی قیادت کی ہدایت پر مکمل عمل کریں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔ لیکن عوام کی سہولت کے لیے ایمرجنسی اور زچگی وارڈ (لیبر روم) کھلے رہیں گے۔
- Advertisement -
- Advertisement -
اس موقع پر ملازمین نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی بجٹ میں اعلان کیے گئے 30 فیصد ڈی آر اے الاؤنس کو فوری طور پر جاری کرے، اور 2022 کی باقی 10 فیصد رقم بھی ادا کرے۔
اجلاس میں ملازمین نے حکومت سے کہا کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے اور ملازمین کے جائز مطالبات فوراً منظور کیے جائیں۔ تمام شریک ملازمین نے اپنی صوبائی قیادت کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ ہر احتجاج اور ہدایت پر ساتھ رہیں گے۔
- Advertisement -