- Advertisement -
گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان
- Advertisement -
گوادر (گوادر سٹی نیوز )بلوچستان گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر لبیک , گوادر فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کا وفد گرینڈ الائنس کی ہونے والی دھرنے اور احتجاج میں شرکت کے لیے کوئٹہ روانہ، صوبائی حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق اضافہ کرے روانگی سے قبل کارکنان سے گفتگو فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کارکنان نے وفد کو کوئٹہ جانے کے لیے رخصت کیا اور کامیاب لوٹ کر آنے کی دعا کی بلوچستان کا صوبائی بجٹ 17 جون کو پیش کیا جارہاہے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس نے 17 جون کو بجٹ والی روز دھرنے اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے
جس کے لیے بلوچستان بھر سے بیوگا سے وابستہ ملازمین کی تنظیمیں کوئٹہ پہنچ کر پُرامن طریقے سے احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے بلوچستان گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر لبیک کہتے ہوئے فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن گوادر کا وفد مکران ڈویژن کے صدر حسین اکبر اور گوادر یونٹ کے صدر قمبر نثار کی قیادت میں کوئئہ کے لیے روانہ ہو گیا اس موقع پر موجود فشریز ایمپلائز یونین کے کارکنان نے انھیں رخصت کیا ۔ دریں اثناء وفد نے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں مہنگائی کی مناسبت سے اضافہ کرے اور یہی بلوچستان گرینڈ الائنس کی ڈیمانڈ ہے انھوں نے دوستوں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی ہونے والی جہدوجہد کی کامیابی کے لیے دعا کریں ۔
- Advertisement -