- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مکی مسجد تا ملا فاضل چوک گوادر روڑ کی تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ متاثرین کا شدید احتجاج

- Advertisement -

59

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک گوادر روڑ کی تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ متاثرین کا شدید احتجاج۔ پیشگی اطلاع دیئے بغیر آپریشن نا انصافی اور جائیداد سے جبری بے دخلی کے مترادف ہے۔ متاثرین کا ملا فاضل چوک پر دھرنا۔ سیاسی جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڑ کی تعمیر کے لئے رات گئے ملا فاضل چوک کے مقام پر بھاری مشنری کے ساتھ تجاوزات ہٹانے کے لئے آپریشن کا آغاز کیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد متاثرین اور عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے اچانک آپریشن شروع کرنے پر احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر بھی موقع پر پہنچے جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات کئے تو افسران نے مزید آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن پھر رات کی تاریکی میں دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا گیا آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کو مسمار کیا گیا جس میں متاثرین کے لاکھوں روپے کے سامنے بھی پڑے ہوئے تھے۔ تاہم صبح متاثرین نے تجاوزات کے گئے آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملا فاضل چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جبکہ شہر میں جزوی طورپر شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔ دھرنے میں چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میانداد، آل پارٹیز اور حق دوتحریک کے رہنماؤں نے شرکت کرکے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دھرنا شام تک جاری رہا۔ تاہم اس موقع پر متاثرین سمیت آل پارٹیز اور حق دوتحریک کے رہنماؤں، چیرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر پر مشتمل کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کے افس جاکر ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی کمشنر گْوادر نے تجاوزات ہٹانے کے خلاف مزید آپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جن متاثرین کے دکانوں کی ڈیکو ریشن اور سامان کو مالی نقصان پہنچا ہے نقصان کا سروے کرکے ان کی زر تلافی کی جائے گی۔ تاہم متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے نام پر آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لئے جس قسم کے معاوضہ کا تعین کیا گیا ہے وہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق نہیں مگر جس انداز سے تجاوزات کے نام پر آپریشن کیا گیا ہے وہ انہیں جائیداد سے جبری دخلی اور ان کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں یقین دہانی کرائی کہ روڈ کا سائز یہی ہے اس کو مزید وسعت نہیں دی جائے گی اور نہ کہ کسی دوسرے پراپرٹی مالکان کی دکان کو نقصان پہنچایا جائے گا اور یہ بھی کہا کہ آئندہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اعتماد میں لائے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ ضلعی انتظامیہ نے کمیٹی سے کہا کہ متاثرین اپنے کمپنسیشن معاوضہ جات بڑھانے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کریں عدلیہ جو کمپنسیشن فکس کرےگی وہ ادائیگی کے لیے تیار ہوں گے ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین ... منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ ... خوبصورت سمندر کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے۔تحریر ۔۔۔ اختر ملنگ ڈاکٹر مہناز اسلم نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں تربت یونیورسٹی کی نمائندگی کی پیشکان میں مساجد میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، جمعیت علماء اسلام کا پولیس سے رابطہ بیلار ڈیم پانی سپلائی کرنے والی چینل ٹوٹ گئی. پانی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ٹینکر ڈرائیور گرفتار عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، اے سی ... پانی کی قلت پر احتجاج شہریوں نے بلدیہ گوادر کا گیٹ بند کر دیا یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فرو... لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ...