گوادر(سٹی نیوز ڈیسک )آکرہ کور ڈیم سے جیوانی پائپلائن کی جوائنٹنگ کا کام شروع کر دی گئی ہے۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینئر ساجد سخی اور انجینئر سلمان شبیر کی نگرانی میں کام جاری ہے۔ علاقے کہ لوگوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ گوادر کے اس عزم کو سراہا ہے اور حکومتِ بلوچستان سے اپیل کی ہے کے جلد از جلد اس پراجیکٹ کے بقایا فنڈز کا اجرا کیا جائے تا کہ جلد از جلد یہ پراجیکٹ کمپلیٹ ہو جائے اور علاقے کے لوگ اس پراجیکٹ سے مستفید ہو سکے۔