ضلعی انتظامیہ اور دھرنا منتظمین کے مذاکرات ناکام، پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔
گوادر (اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور دھرنا منتظمین کے مذاکرات ناکام، پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دھرنا منتظمین کے درمیان آج رات ڈپٹی کمشنر ہاؤس گوادر میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد پیک اپ یونین اور ڈپو مالکان نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں پک اپ یونین، ڈپو مالکان، اور آل پارٹیز گوادر، حق دو تحریک کے رہنما شریک تھے۔ ڈی سی گوادر کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا، جس کے بعد پک اپ یونین اور ڈپو مالکان نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔