گوادر (اسٹاف رپورٹر)گوادر پورٹ کمپلیکس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح
گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شمس الحق کلمتی،گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین پسند خان بُلیدی نے افتتاح کیا۔اس موقع پر گوادرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شمس الحق کلمتی نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین پسند خان بلیدی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے جہاں گوادر پورٹ میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہورہا ہے گوادر پورٹ اتھارٹی کی نگرانی میں عوامی فلاحی منصوبے بھی شروع کئیے گئے ہیں جس میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کو اہمیت دیا گیا ہے،سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام سے سرسبز ماحول فروغ پائے گا جس سے گوادر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
گوادر پورٹ کے چئیرمین پسند خان بلیدی نے کہا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام سے پورٹ کمپلیکس میں صاف ُستھرا ماحول پیدا ہوگا، ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کے گندے پانی کو صاف پانی میں تبدیل کرکے گرینری کیلئے زیراستعمال لایا جائے گامزید درخت لگا دئیے جائیں گے ، جس سے سرسبز ماحول کو فروغ ملے گا گرینری سے کمپلیکس اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی فلاح و بہبود کیلیئے گوادر پورٹ اتھارٹی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا. اس موقع پر ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی انجینئر داؤد کلمتی،فش انڈسٹریز کے غلام محمد نگوری،انجینئر عبدالواحد بلوچ،امام بخش بزنجو،قاضی نعمت اللہ سمیت دیگر موجود تھے۔