- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

سر زمین کی خون سے حفاظت کرنیوالوں کو غدار کہا جاتا ہے، ہم آج بھی اپنے گمشدہ لوگوں کے انتظار میں ہیں، سردار اختر مینگل

28

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار عطا اللہ مینگل کے دوسری برسی کے مناسبت سے ریلوے ہاکی گراونڈ میں جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ جیلوں میں جانے والے ایئر کنڈیشن اور فائیوسٹار ہوٹلوں جیسی مراعات مانگ رہے ہیں صوبے بھر سے آنے والے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو جلسہ میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، زندہ قومیں اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں، آج تو کاٹن کے کپڑے پہن کر بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاست کی جاتی ہے۔سردار اختر مینگل نے کہا آج ہم جیلوں میں جانے والے ایئرکنڈیشن اور فائیو سٹار ہوٹلوں جیسی مراعات مانگتے ہیں، ہمارے اکابرین نے مشکل حالات میں جیلیں کاٹیں، ہمارے اکابرین جیلوں میں جانے پر فخر کرتے تھے، آج کے سیاستدان جیل تو دور، ریل میں جانے سے بھی کتراتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس سر زمین کی اپنے خون سے حفاظت کی انہیں غدار کہا جاتا ہے، ہمارے اکابرین کی وفات کا دن سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا ہے، ہمیں اپنے اکابرین پر فخر ہے جنہوں نے اپنی عوام کی پگڑی اونچی کی۔ سردار اختر مینگل کہا ہم آج بھی اپنے گمشدہ لوگوں کے انتظار میں ہیں، بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام کو بلوچستانی مانتے ہیں، بلوچستان کی تمام سیاسی قوتیں الیکشن نہیں بلکہ ایک نکاتی ایجنڈا پر متحد ہوں، میں بحیثیت کارکن بن کر اس اتحاد میں تاقیامت چلنے کو تیار ہوں۔سردار اختر مینگل نے مزید کہا ہم اس سر زمین کے نمک حلال ہیں، تجربات نے ملکی معاشی حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا، دوست ہم سے ناراض ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میٹرک کے امتحان میں لڑکیاں بازی لے گئیں.مزید جانئیے حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عیدگاہ محلہ سربندن کا د... بلدیہ پسنی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور تنخواہوں کی مقررہ وقت پر عدم ادائی... حق دو تحریک گوادر کی کال پر مکران کوسٹل ہائی وے سربندن کے مقام پر بلاک ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد کنٹانی ہور کل بند رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری ک گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں انتظامیہ اور مرغی فروشوں کے درمیاں کامیاب مذاکرات مکران کوسٹل ھائی وے چٹی کے مقام پر 3 گاڑیوں کو حادثہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری کا مرغی بیوپاریوں کے ساتھ اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقد ہو... کوئٹہ سائنس کالج میں تباہ کن آتشزدگی، تاریخی تعلیمی ریکارڈز راکھ میں تبدیل. دانش حسین لہڑی گوادر کے انتظامی معاملات میں مسلسل مداخلات اور منتخب نمائندوں کے ساتھ عدم تعاون کے خلاف میونسپل کمیٹ... پسنی میں نامعلوم افراد کا ساقی خانہ پر بم حملہ ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے گوادر میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ اورماڑہ میں سائیکلون کے اثرات نمودار ، طوفانی ہواؤں کے باعث ہوٹل کی چھت گر گئی، دو افراد زخمی ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے موسم کی سنگین پیشن گوئیوں کے پیش نظر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا