کوئٹہ سے لاپتا بلوچ خاتون بچوں سمیت بازیاب
کوئٹہ (گوادر سٹی نیوز) کوئٹہ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون بازیاب۔ گزشتہ روز کوئٹہ سے لاپتا ہونیوالی بلوچ خاتون بچوں کے ساتھ بازیاب ہوگئیں۔ یاد رہے کہ 28 اگست کو کوئٹہ سے سبی بدرا کی رہائشی نور خاتون، بیٹے عبدالغفار اور بیٹی بانڑی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ جنکی بازیابی کے لئے تربت میں بھی احتجاج کیا گیا تھا۔