حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عیدگاہ محلہ سربندن کا دورہ
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی اور حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عیدگاہ محلہ سربندن کا دورہ کرکے تعلیمی صورتحال اور اسکول کے مسائل کا جائزہ لیا۔ طلبا سے سوالات پوچھ کر انکی کارکردگی کی تعریف کی۔
علاوہ ازیں 2020 سے منظور ہونے والے اسکول اب تک عمارت سے محروم ایک اسپورٹس کلب میں قائم ہے، جس پر ایم پی اے گوادر نے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر حق دو تحریک سربندن کے جنرل سیکریٹری مجیب داؤدی اور یونین کونسل سربندن کے چیئرمین نصیب نوشیروانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔