حافظ صلاح الدین سلفی تربت پریس کلب کے صدر اور نور شاہ نور جنرل سیکرٹری منتخب
تربت( مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ صلاح الدین سلفی تربت پریس کلب کے صدر اور نور شاہ نور جنرل سیکرٹری منتخب۔
تربت پریس کلب کے الیکشن پیر کو کیچ بار ایسوسی ایشن کے صدر رستم گچکی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئے، کمیٹی کے اراکین میں عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ اور غلام اعظم دشتی شامل تھے۔
الیکشن میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مقابلہ کے بعد حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور نور شاہ نور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
کابینہ میں ارشاد اختر نائب صدر، مقبول ناصر خازن اور ایاز اسلم جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب کیے گئے۔