- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

پرچون، گوشت، نان بائی، فروٹ، سبزی، بیکری، حجام، اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے والی دکانوں کے لیے تازہ ریٹ لسٹ مہیا کر دی گئی ہے

- Advertisement -

15

گوادر( اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے گوادر کے تمام دکانداروں اور عوام کو آگاہ کیا ہے کہ پرچون، گوشت، نان بائی، فروٹ، سبزی، بیکری، حجام، اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے والی دکانوں کے لیے تازہ ریٹ لسٹ مہیا کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گوادر میں ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں، خصوصاً سبزی، پھل اور مچھلیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حالیہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں انجمن تاجران کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے، سماجی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، اور ان کی مشاورت سے سرکاری نرخ نامہ ترتیب دیا گیا ہے۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس پرائس لسٹ کو اپنی دکانوں میں نمایاں طور پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں کا علم ہو سکے۔

- Advertisement -

عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت دکاندار سے ریٹ لسٹ ضرور طلب کریں، اور اگر کوئی دکاندار ریٹ لسٹ کو چھپانے یا گرانفروشی میں ملوث پایا جائے تو فوری طور پر اس کی تصویر لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے کمپلین سیل نمبر 03323667869 پر بھیج دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔ مزید یہ کہ جو دکاندار ریٹ لسٹ کو آویزاں کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا اور سات دن کے لیے حوالات میں بند کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے عوام اور دکانداروں سے درخواست کی کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ شہر میں قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے اور گرانفروشی کا خاتمہ ہو۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر 4 گاڑیوں کا تصادم چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے گوادر چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات، فش پروسیسنگ انڈسٹری کے ... بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی طرز پر اضافے سے متعلق دفاتر کی تالا ب... نیوٹاؤن کے علاقے کلانچی پاڑہ میں پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی گوادر، گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر ڈی ایچ کیو اسپتال کی او پی ڈی بند رہی۔ حاجی قادر جان بلوچ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کا گرینڈ الائنس دھرنے میں شرکت کا اعلان عید الاضحی کے تیسرے دن دشت میں فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا عید کے روز ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،اور قیدیوں میں عیدی تقسیم بجلی اور پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، وائی چوک پر ٹریفک معطل واجھیں چندن ساچ! ...... اسلم تگرانی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ساحل مکران میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پیٹرولنگ کا آغاز مرکزی ماہیگیر سکریٹری کی سربراہی میں ماہیگیروں کا ڈی جی فشریز سے ملاقات ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ...