- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا دبنگ اعلان.ایس ایس پی پریشان.تفصیلات کے لیئے کلک کریں

- Advertisement -

170

باخبر زرائع کے مطابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ایک بار پھر منشیات خصوصا وائن اسٹورز کے خلاف کمربستہ ہوگئے ہیں. اندرونی زرائع کے مطابق مولانا نے اس متعلق ایس ایس پی گوادر اور دیگر زمہ داروں کو بہت سخت پیغام دیا ہے اور منشیات خصوصا وائن اسٹورز کو بند کروانے کے احکامات دیئے ہیں. زرائع بتاتے ہیں کہ مولانا کے دباؤ سے ایس ایس پی سخت پریشر میں آگئے ہیں کہ وائن اسٹورز کو بند کریں تو کس طرح سے کریں؟وائن اسٹورز لائسنس یافتہ ہیں اور حکومت کا بقائدہ اجازت نامہ رکھتے ہیں اسلیئے قانونی طور پر پولیسایکسائز یا دوسرا کوئی محکمہ ان اسٹورز کو بند نہیں رکھ سکتا البتہ اس کو بند رکھنے یا لائسنس کینسل کروانے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ بھی موجود ہے.

- Advertisement -

چونکہ وائن اسٹورز کا لائسنس صرف اور صرف غیر مسلموں کو وائن فروخت کرنے اور دیسی رجسٹرڈ وائن فروخت کرنے کا پابند کرتا ہے لیکن تمام وائن اسٹورز حکومتی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں حتی کے نابالغ بچوں کو بھی شراب فروخت کر رہے ہیں. اس کے علاوہ بعض وائن اسٹورز میں غیر ملکی شراب بھی دستیاب ہوتا ہے جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے.
ان دو بنیادوں پر ایکسائز پولیس یا سٹی پولیس ان وائن اسٹوروں کے خلاف قاروائی کرکے نا صرف سیل کر سکتی ہیں بلکہ مالکان کے کا لائسنس بھی کینسل کر سکتی ہے. لیکن لگتا نہیں ہے کہ پولیس ایسی کوئی ٹھوس کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ مبینہ طور پر بعض افسران کا ذاتی مفاد اسی سے وابستہ ہے

- Advertisement -

ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے تو کئ ماہ پہلے منشیات کے خلاف بہت سخت کریک ڈاؤن کرنے اور ضلع گوادر کو خطرناک منشیات سے پاک کرنے کا اعلان اپنے سیریز آف کھلی.کچریوں میں کر رکھا تھا اور اس کا ابتدا اپنے ہی محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں سے کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اعلان کے کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ہم نے نا تو کسی پولیس افسر و اہلکار کو جیل کی سُلاخوں کے پیچھے پایا ہے اور نا ہی کسی بڑے منشیات فروش کو گرفتار ہوتے دیکھا ہے. البتہ پینے والوں اور دو چار گرام رکھنے والوں کی گرفتاریاں اور پھر رہائیاں ہوتی رہتی ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ مولانا اپنے اس تازہ خاموش مشن میں کامیاب بھی ہونگے یا یہ محض گرج چمک ہی ثابت ہوگی.

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے گوادر پورٹ پر قائم 1.2 ایم جی ڈی صلاحیت کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا... گوادر پورٹ اتھارٹی کے واٹر فلٹر پلانٹ کا پانی غیر معیاری ، بدبو اور گندگی سے عوام پریشان ایران نے امریکا سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نامعلوم افراد کا ژوب کے علاقے میں ناکہ بندی۔مزید جانئیے نیشنل پارٹی گوادر کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پانی، بجلی، بارڈر بندش اور ٹرالنگ پر شدید تحفظات کا اظہار ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ منشیات کے خاتمے اور ٹریفک قوانین ... منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا کی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سے اہم ملاقات گوادر کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ ... خوبصورت سمندر کو پلاسٹک کی آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے۔تحریر ۔۔۔ اختر ملنگ ڈاکٹر مہناز اسلم نے چین میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں تربت یونیورسٹی کی نمائندگی کی پیشکان میں مساجد میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، جمعیت علماء اسلام کا پولیس سے رابطہ بیلار ڈیم پانی سپلائی کرنے والی چینل ٹوٹ گئی. پانی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ٹینکر ڈرائیور گرفتار عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، اے سی ... پانی کی قلت پر احتجاج شہریوں نے بلدیہ گوادر کا گیٹ بند کر دیا یونیورسٹی آف تربت کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے22واں اجلاس میں معیاری تحقیقی سرگرمیوں کو فرو... لاٹھی، گولی اور قید و بند سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔گرینڈ الائنس گوادر