- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

گوادر کربلا بن گیا، شدید گرمی میں شہری بوند بوند کو ترس گئے۔نیشنل پارٹی کے راہنما اور سابق تحصیل ناظم عابد رحیم سہرابی ن

- Advertisement -

307

گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک) گوادر کربلا بن گیا، شدید گرمی میں شہری بوند بوند کو ترس گئے، خواتین اور بچے حصول پانی کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، محکمہ پبلک ہیلتھ ہوش کا ناخن لیں شہریوں کو تنگ کرنا بندہ کردیں اور شدید احتجاج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے راہنما اور سابق تحصیل ناظم عابد رحیم سہرابی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔انھوں نے کہاکہ گوادر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ محکمہ پبلک ہیلتھ نے شہریوں کو پریشاں کرنا شروع کر دیا۔ سہرابی وارڈ سمیت گوادر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوگئی ہے جس سے ان علاقوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پانی کی نایابی سے خواتین اور بچے حصول پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ لیکن اس کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ اور شہری حکومت کو شہریوں کی پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر محکمہ پبلک ہیلتھ اور شہری حکومت نے سہرابی وارڈ اور قرب و جوار میں پینے کے پانی کا بحران حل نہیں کیا اور پانی کی سپلائی بحال نہیں کی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
میر ارشد کلمتی کا انسان دوستی کا عملی مظاہرہ، انڈس ہسپتال گوادر کو وہیل چیئرز عطیہ، سی ای او سے ملاق... مکران کوسٹل ہائی وے بند، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا سول اسپتال گوادر کی نئی عمارت گیراج بن گئی شہریوں کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل گوادر ، 42-ایس بی کے امیدواروں کی جوائننگ روکنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، آدم قادربخش جیونی کے علاقے تلسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔ مزید جاننے یونیورسٹی آف تربت میں پانچ روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ" تربیتی ورکشاپ کا آغاز گوادر میں کم سن ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، شہریوں کا پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ۔ شہری سربندن میں چاقو حملہ، واپڈا کا عارضی ملازم فرار پسنی سے لاپتہ نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد. تفصیلات جانئیے۔ مومن بلوچ کی ہدایت پر انجینیئر ساجد سخی کا اکڑہ ٹو جیونی پانی پائپ لائن منصوبے کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ...