ہوشاپ میں ایم ایٹ سی پیک شاہراہ بند، ٹوکن مافیا نے انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، کارروائی کی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ
تربت( گوادر سٹی نیوز ڈیسک) ہوشاپ میں ایم ایٹ سی پیک شاہراہ بند، ٹوکن مافیا نے انتظامیہ کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، کارروائی کی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
ہوشاپ میں آج جمعہ کو ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق شاہ راہ کو ٹوکن مافیا نے ہوشاپ کے نوبت لیسٹ میں اپنے نام ڈالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کے لیے بلاک کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے مفادات کے تحت اس میں خامخواہ لاپتہ افراد کی بازیابی بھی اپنے شرائط میں ڈال دی ہے جس کا مقصد عوامی حلقوں کے مطابق انتظامیہ کو بلیک میل کرنا ہے تاہم سیاسی حلقوں کے مطابق لاپتہ افراد کے ایشو کو اپنے زاتی مقاصد کے لیے استعمال کرکے ٹوکن مافیا اس اہم انسانی ایشو کو متنازعہ بنارہی ہے۔
واضح رہے کہ کمشنرمکران ڈویژن نے دو دن قبل ہوشاپ اور دیگر علاقوں میں بارڈر جانے والے گاڑیوں کی دوبارہ تصدیق کا اعلان کررکھا ہے مگر عوامی حلقوں کے مطابق ٹوکن مافیا اس کے باوجود ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر عوام کو بے جا تکلیف دینے کی کوشش کررہی ہے۔
عوامی حلقوں نے کمشنرمکران ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کیچ اور انتظامیہ سے ٹوکن مافیا کی بلیک میلنگ کا نوٹس لے کر عوام کو روڈ بلاک کے نام پر تکلیف پہنچانے اور اپنے مفادات کے تحت ازیت دینے پر ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بشکریہ ڈیلی ایگل کیچ