پیر, فروری 10, 2025

افغان مہاجرین کی طرح بلوچوں کو اسلام آباد سے ڈیپورٹ کر کے پیغام دیا گیا کہ بلوچستان ایک الگ ملک ہے، حامد میر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حامد میر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کو ڈیپورٹ کرنے حوالے سے ریاست پاکستان نے بلوچوں کو یہ پیغام دیا ہے ہے کہ بلوچستان ایک الگ ملک ہے اور اگر انھیں دوبارہ اسلام آباد آنا ہے تو آئی جی اسلام آباد سے پوچھ کے آنا ہے ورنہ ان کو ڈیپورٹ کر دیں گے۔ بیان جاری کیا گیا کہ تمام خواتین کو رہا کر دیا جب کہ تین وفاقی وزرا اور آئی جی نے پریس کانفرنس کے دوران بھی یہی کہا کہ تمام خواتین کو رہا کر دیا لیکن مجھے معلوم ہوا کہ کوئی خاتون رہا نہیں ہوئی۔ جب میں ویمن اسٹیشن گیا تو وہاں بچیوں کو گھسیٹ کر لایا جا رہا تھا۔ پولیس افسران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے، جب ان کو روکنے کی کوشش کی تو میرا موبائل چھین کر میرے ساتھ بد تمیزی کی، پولیس والے زبر دستی خواتین کو بسوں میں ڈال رہے تھے، میرا سوال ہے ریاست سے کہ کسی ملک سے کس کو ڈیپورٹ کیا جاتا ہے؟ کہ کیا یہ افغان مہاجرین ہے جو زبردستی غیر قانونی طریقے سے پاکستان آئے تھے جنھیں آپ ڈیپورٹ کر رہے تھے ؟ پاکستان سے کہ اگر بلوچستان کی خواتین فیڈریشن سے اپنی امیدیں لگا کر اسلام آباد آئی ہیں اور ریاست انھیں افغان مہاجرین کی طرح ڈیپورٹ کرنے لگے تو یہ بلوچوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ بلوچستان ایک الگ ملک ہے اور اگر انھیں دوبارہ اسلام آباد آنا ہے تو آئی جی اسلام آباد سے پوچھ کے آنا ہے ورنہ ان کو ڈیپورٹ کر دیں گے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا