- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے معاملے پر متاثرین سمیت تمام سیاسی اسٹک ہولڈرز، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہیں

- Advertisement -

383

گوادر (بیورو رپورٹ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے معاملے پر متاثرین سمیت تمام سیاسی اسٹک ہولڈرز، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہیں ۔ انتظامیہ اور جی ڈی اے طاقت کے استعمال اور متاثرین کو دبانے سے گریز کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرائیں ۔ متاثرین کے خدشات تحفظات اور مطالبات جائز ہیں ۔ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اگر سختی کی گئی تو عوامی ردعمل کا سامنا ہوگا ۔ متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی جائے، اجلاس میں مختلف آپشن پر غور تفصیلات کے مطابق مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین کی بابت سیاسی اسٹک ہولڈرز ، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ قائم کی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران اور متاثرین روڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ پر واقع دکانوں کی پیشگی اطلاع اور نوٹس کے بغیر تجاویزات کے نام پر شیڈ، اور دکانوں وغیرہ کی تھوڈ پھوڈ پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں مختلف آپشن پر غور کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ متاثرین کسی روڈ یا ترقی کے خلاف نہیں لیکن ان کے جائز خدشات تحفظات اور مطالبات کو سنے اور تسلیم کئے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا نوٹس کے ان کی املاک کو نقصان پہنچانا باعث تشویش عمل ہےاور ردعمل کے طور پر جمہوری حق استعمال کرنے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرنے پر متاثرین اور انجمن کے نمائندوں کو دبانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین روڈ کے خدشات و مطالبات جائز ہیں وہ ترقی یا کسی روڈ کے خلاف بھی نہیں بلکہ وہ روڈ کی زد میں آنے پر اپنے پراپرٹی کے بدلے مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی چاہتے ہیں جو بالکل درست ہیں اجلاس میں کہا گیا ہے متاثرین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے تمام اسٹک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں ، ہم پرامن لوگ ہیں ۔متاثرین کے معاملے کا پر مغز حل ڈھونڈا جائے انھوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑی گی ان کے ساتھ مل کر ہر جائز طریقے سے ان کا ساتھ دیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پیر کے روز ڈپٹی کمشنر اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کرکے متاثرین کی خدشات و تحفظات اور مطالبات پر گفت و شنید کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پیشگی اطلاع اور نوٹس کے بغیر تجاویزات ہٹانے کے نام پر متاثرین کی دکانوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ پھر شروع کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ عنقریب روڈ متاثرین کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کیا جائے گا اور ہر ممکن طریقے سے متاثرین کا مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کی بھر پور معاونت اور عوامی پاور دیکھائی جائے گی انھوں نے ضلعی انتظامیہ کی ایماء پر پولیس کے ذریعے انجمن تاجران اور متاثرین کے نام جاری کی گئی اظہار وجوہ کے نوٹس کو فوری طور پر ود ڈرا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور اس عمل کو متاثرین کو دبانے اور انھیں اپنے اظہار رائے کاجہموری حق استعمال سے روکنے سے تعبیر کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین سمیت تمام سیاسی اسٹک ہولڈرز سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کو باہمی اعتماد و اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا ۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کی طرف سے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی ، بی این پی کی جانب سے کہدا علی ، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ۔مولانا عبدالحمید انقلابی ، انجمن تاجران کی جانب سے عبدالغنی بلوچ ، پی ٹی آئی کی جانب سے مولا بخش مجاہد ، حق دو تحریک کی جانب سے بشیر ہوت ،شکیل کے ڈی ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر ، سول سوسائٹی کی جانب سے محمد عارف بلوچ ، پریس میڈیا پریس کلب کی جانب سے نورمحسن ، اور متاثرین روڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز گوادر کے کنوینئر ھوت عبدالغفور ھوت کے... پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ جبری گمشدگی کے بعد حالیہ دنوں بازیاب ہونے والے غریب نوجوان لیویز اہلکار پر دن دہاڑے نامعلوم افراد ن... جیونی فشریز کی غیر قانونی ٹرالر کے خلاف بڑی کاروائی ،ٹرالر بنام محبوب علی نمبر .19621.B کو عملہ سمیت... نعمان اسحاق بلوچ کی ماروائے عدالت جبری گمشدگی کے خلاف دوسرے روز بھی فش ہاربر جی ٹی کے سامنے احتجاجی ... پک اپ یونین اس رجسٹریشن کے عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے. گوادر میں تیل کے کاروبار سے منسلک پِک اپ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان تربت میں بم دھماکہ چار افراد جاں بحق، 32 زخمی پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹ تقریب گوادر سے لاہور منتقل کر دی گئی سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ گوادر سول سوسائٹی اور جی ایس اے منیجمنٹ کی جانب سے بچوں کی اچھی دماغی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ھ... پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار نیشنل پارٹی جمہوری جدوجہد اور عدم تشدد کے سیاسی فلسفہ پر یقین رکھتی ہے. نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ... پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند کا کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عام...