- Advertisement -
اورماڑہ میں مقامی ماہیگیروں پر وائرنیٹ مافیا کی جانب حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حق دو تحریک بلوچستان
- Advertisement -
گوادر(گوادر سٹی نیوز ڈیسک )اورماڑہ میں مقامی ماہیگیروں پر وائرنیٹ مافیا کی جانب حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غیرقانونی ماہیگیری کے تدارک کے دعویدار فشریز ڈیپارٹمنٹ پکڑے گئے وائرنیٹ لانچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ حق دو تحریک بلوچستان
حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان میں اورماڑہ کے مقامی ماہیگیروں پر وائرنیٹ مافیا کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سمندر لٹیرے اب سمندر لوٹنے کے ساتھ دیدہ دلیری سے مقامی ماہیگیروں پر حملے کررہے ہیں جب کہ ادارے صرف تماشائی اور سہولت کار بنے ہوئے ہیں
- Advertisement -
- Advertisement -
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی شکار کے تدارک اور ان کے خلاف کارروائی کے دعویدار فشریز ڈیپارٹمنٹ پکڑے گئے وائرنیٹ لانچ کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ کیا ادارہ مافیا سے خوفزدہ ہے یا بلیک میل جو ایک اایف آئی آر کے لئے بھی اشارے کا منتظر ہے
بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہر ذمہ دار ادارے کے آگے دھرنا دیں گے۔
- Advertisement -