- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا پاک چین فرینڈ شپ اسپتال اور ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

130

- Advertisement -

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک) نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے گوادر کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بنانے کے لئے پر عزم ہیں گوادر میں پاک چین فرینڈ شپ اسپتال کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکیں گی جبکہ ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ سے شہر کے باسیوں کو روزآنہ پانچ لاکھ گیلن صاف پانی دستیاب ہوگا جس سے گوادر کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں گوادر میں پاک چین فرینڈ شپ اسپتال اور ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ جمہوریہ چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ (Jiang Zaidong) وفاقی وزراء سمیت پاک چین کے اعلٰی حکام بھی موجود تھے اپنے خطاب میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر سطح پر پوری توجہ مرکوز ہے گوادر کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں گودار بلوچستان میں اربوں ڈالروں کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور خطے میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت کی وسعت نظری کے باعث سی پیک نے نمایاں ترقی کی ہے جس کی بدولت گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کامیابیاں ملی ہیں سی پیک 2014 سے 2030کا تک بڑا منصوبہ ہے جس کو پورے خطے میں معاشی گیم چینجز کی حیثیت حاصل ہے پاکستان اور چین کے درمیان قابل قدر شراکت داری کو مزید پائیدار خطوط پر استوار کیا جائے گا نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کو متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ پاکستان کی ایک بہت بڑی معاشی کامیابی ہے تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سوئینر بھی پیش کیا

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم افسران غائب ، انتظامی امور بحران کا شکار پسنی ہفتلار میں ٹرالر مافیا نے ڈھپرے جما لئے ,ایم پی اے گوادر و پارلیمانی سیکٹری فشریز کی خاموشی کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی میر آباد میں خوفناک حادثہ، پٹرول بردار گاڑیاں جل کر تباہ. مزید جانئیے چیرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ میر اعجاز عظیم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر مکران صغیر احمد بلوچ کی بہترین حکمت ... اسکول داخلہ مہیم کا آغاز ، یکم مارچ سے 30 اپریل تک ضلع بھر میں اسکولوں سے باہر 5000 بچوں کو داخلہ ک... بلوچستان اور لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس جاری بلوچستان کو قبرستان میں تبدل کیا جارہا ہے . آدم قادربخش کتاب فروشی کے الزام میں گرفتار چار طالب علم کیس سے باعزت بری ہوگئے. تفصیلات کے لیے وزٹ کریں آزمانک ... اسٹیج ..... ارشادعالم دی اوسیس اسکول گوادر کے طلبہ و طالبات کا جی ڈی اے کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کرکٹ اور فٹبال اسٹیڈیم کا... گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر میں اسپورٹس ویک کا شاندار اختتام، 28 فروری کو تقریبِ تقسیمِ کا انعقاد ... کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں میں تصادم.تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں. گوادر ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں اور شاہ خرچیوں نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔گرینڈ الائنس ... جامعہ تربت میں شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام رنگارنگ استقبالیہ تقریب کاانعقاد،علم،فن،طنزومزاح اورروایت...