- Advertisement -

- Advertisement -

- Advertisement -

چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ سمیت سی پیک منصوبوں سے گوادر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ نگران وزیر اعظم

- Advertisement -

224

گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک ) ‏نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک چین دوستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ’’ چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ سمیت سی پیک منصوبوں سے گوادر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، گوادر میں کئی سالوں سے پینے کے پانی کا گھمبیر مسئلہ اس منصوبے سے حل ہو جائے گا، مستقبل میں چین میں کھربوں ڈالر کی تجارت سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں بالخصوص نوجوانوں کو تیاری کرنا ہوگی اور یہ ان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ملک، صوبے اور خاندانوں کیلئے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں’’ چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے دلی لگائو ہے، بی آر آئی فورم کے موقع پر چینی حکام کی اردو سے موثر شناسائی پر خوشی ہوئی، زبان اور روابط سے دو ممالک کے درمیان قربتیں مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہاردوست اور آئرن فرینڈز ہیں، ان کے درمیان پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی دوستی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے عوام کی بڑی تعداد کو غربت سے نکال کر بے مثال کارنامہ سرانجام دیا۔ صدر شی جن پنگ اپنی قوم کو جس بردباری سے نئے مرحلے کی جانب لے جا رہے ہیں وہ قابل تعریف اور قابل ستائش ہے۔ ان کا پیغام یہ ہے کہ جب چین ترقی کرتا ہے تو سب ترقی کرتے ہیں، اس میں پاکستان بالخصوص بلوچستان میں گوادر سب سے پہلے آتا ہے ، گوادر میں پینے کے پانی کا مسئلہ کئی سالوں سے گھمبیر تھا۔ اس منصوبے سے پینے کے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ ایئر پورٹ فعال ہونے والا ہے، سی پیک کے ذریعے گوادر کے لوگ ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے، اس کو طاقت اور دہشتگردی سے نہیں بدلا جاسکتا ، ایسا سمجھنے والے غلطی پر ہیں، قومی بہتری کیلئے درست سمت کا تعین ہونے کے بعد سفر میں ساتھ دیا جاتا ہے، مزاحمت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے شہریوں کے لئے آبادی کی مناسبت سے مواقع اور وسائل زیادہ ہیں ، آئندہ دس سال میں چین اور اس کے نواح میں کھربوں ڈالر کی تجارت ہو گی۔ اس تجارت میں اپنی شراکت داری ،اس کا حصہ بننے کیلئے اور اس میں شمولیت کیلئے تیاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص میں مختلف قابلیت اور صلاحیت ہوتی ہے جو ہر فرد کی شناخت اور کردار کا تعین کرتی ہے، اپنی پہچان سے ہی زندگی میں کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ملک ، صوبے اور خاندانوں کیلئے تاریخی موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل منصوبہ اور کوئٹہ میں ایمرجنسی سنٹر کے قیام کے اعلان پر چینی سفیر کاشکر گزار ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش رہا ہے اس پلانٹ سے شہریوں کو 5 لاکھ گیلن پانی میسر آئے گا۔ سی پیک کے تحت گوادرکی تعمیر وترقی مثالی ہے۔ گوادر میں ہسپتال کا قیام یہاں کے عوام کیلئے تحفہ سے کم نہیں۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی منصوبے میں مسلسل معاونت پر شکر گزار ہیں۔ واٹر پلانٹ سے گوادر کے عوام مستفید ہوں گے ۔ ہسپتال کے قیام سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ ہمارا مقصد سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے۔ گوادر پورٹ سی پیک کا کلیدی منصوبہ ہے ، سی پیک سے ملازمتوں کے 2 لاکھ 36 ہزار مواقع پیدا ہوں گے ۔ گوادر سی پورٹ پر 46 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، ان منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے بلوچستان میں سولر پینل منصوبہ اور کوئٹہ میں ایمرجنسی سنٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اے آئی ای سی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت گوادر کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ گوادر پورٹ خطے کا جدید ترین ایئر پورٹ ہوگا جس میں جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ گوادر میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

بریکنگ نیوز
خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز گوادر کے کنوینئر ھوت عبدالغفور ھوت کے... پسنی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ جبری گمشدگی کے بعد حالیہ دنوں بازیاب ہونے والے غریب نوجوان لیویز اہلکار پر دن دہاڑے نامعلوم افراد ن... جیونی فشریز کی غیر قانونی ٹرالر کے خلاف بڑی کاروائی ،ٹرالر بنام محبوب علی نمبر .19621.B کو عملہ سمیت... نعمان اسحاق بلوچ کی ماروائے عدالت جبری گمشدگی کے خلاف دوسرے روز بھی فش ہاربر جی ٹی کے سامنے احتجاجی ... پک اپ یونین اس رجسٹریشن کے عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے. گوادر میں تیل کے کاروبار سے منسلک پِک اپ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان تربت میں بم دھماکہ چار افراد جاں بحق، 32 زخمی پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹ تقریب گوادر سے لاہور منتقل کر دی گئی سب میرین کیبل میں خرابی، ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ گوادر سول سوسائٹی اور جی ایس اے منیجمنٹ کی جانب سے بچوں کی اچھی دماغی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ھ... پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار نیشنل پارٹی جمہوری جدوجہد اور عدم تشدد کے سیاسی فلسفہ پر یقین رکھتی ہے. نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ... پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند کا کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عام...