27 فروری کو گوادر میں ھونے والی طوفانی بارشوں کے پانی تاحال ملا فاضل چوک اور اسکے ارد گرد کے گھروں اور محلوں میں جمع ہے ۔عابد رحیم سہرابی
گوادر (سٹی نیوز ڈیسک) 27 فروری کو گوادر میں ھونے والی طوفانی بارشوں کے پانی تاحال ملا فاضل چوک اور اسکے ارد گرد کے گھروں اور محلوں میں جمع ہے جنکو نکالنے کے لیۓ کسی قسم کی کوئی اقدامات نہیں کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی گوادر کے سنیئر رھنما و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سھرابی نے اپنے جاریکردہ بیان میں کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 27 فروری سے گوادر اور اسکے گردونواح میں ھونے والی بارشوں کے پانی تاحال گوادر کے مخلتف محلوں اور لوگوں کے گھروں میں جمع ہیں خاصکر گوادر کے اھم تجارتی مرکز ملا فاضل اور اسکے ارد گرد کے محلوں اور لوگوں میں جمع ہیں ۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں آۓ روز اضافہ ھوتا جارہا ہے جبکہ متعلقہ محکمے خواب خرگوش میں ہیں اور بارشوں کے پانی کو نکالنے میں مکمل ناکام ھوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بارشوں کو ھوتے ھوۓ دس دن گزر گۓ لیکن اب بھی گوادر شہر کی حالت خراب ہے ۔ پانی اب بھی مختلف سڑکوں اور گلی ۔ محلوں اور گھروں میں جمع ہیں جس سے جمع شدہ پانی گٹر کی صورت اختیار کررہی ہے اور جس سے خطرناک وبائی امراض پیدا ھونے کا خدشہ ہے ۔ لھزا محکمہ جی ڈی اے ۔ میونسپل کمیٹی ۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران سےگزارش کی جاتی ہے کہ ملا فاضل چوک سمیت اسکے ارد گرد کے گھروں اور محلوں کی پانی کو فوری طور پر نکال دیا جاۓ