دباؤ قبول نہیں، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنے جائز مطالبات کے لیے متحد ہیں کوئی، مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی جائے ۔اجلاس میں فیصلے
گوادر (ویب ڈیسک ) گوادر ، دباؤ قبول نہیں، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین اپنے جائز مطالبات کے لیے متحد ہیں کوئی، مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی جائے ۔اجلاس میں فیصلے، مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین کا ایک اجلاس گوادر پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متاثرین روڈ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی طرف سے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کو چوڈا کرنے اور وسعت دینے کی تجویز اور پلاننگ پر متاثرین کی 170 دکانیں اور 6 رہائشی مکانات کے متاثر ہونے اور متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن کرنے اور متبادل اراضی دینے کے معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ متاثرین کو ان کا جائز حق دیا جائے ۔ انھیں مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنشیشن اور متبادل اراضی دی جائے ۔اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشورے سے متاثرین معاملے کے حل ، سیاسی اسٹک ہولڈرز ،سول سوسائٹی اور وکلاء برادری سے ملاقات کرنے سمیت متاثرین روڈ کی مسئلے کی حل کی بابت ان کی تجاویز کی روشنی میں معاملے کو حل کرنے پر عنقریب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا