پیر, فروری 10, 2025

ڈی آئی جی مکران رینج پولیس ڈاکٹر فرحان زاہد کی ہدایت پر ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے نیچرل لائف ریہیبلیٹیشن ڈرگ سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔

گوادر (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی مکران رینج پولیس ڈاکٹر فرحان زاہد کی ہدایت پر ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے نیچرل لائف ریہیبلیٹیشن ڈرگ سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منشیات جیسے ناسور لعنت میں مبتلا افراد سے ملاقات کی اور ان کی حالتِ زار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی گوادر نے اس بات پر زور دیا کہ ان متاثرہ افراد کے علاج اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں دوبارہ ایک فعال معاشرتی زندگی میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی بحالی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
مزید برآں، تربت پولیس نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی شامل ہیں۔ دورانِ چیکنگ، گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ قانون نافذ کرنے کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔
اسی طرح، پنجگور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت رحمت ولد ابراہیم اور ذاکر ولد رحمت کے ناموں سے ہوئی ہے، جو شاپاتان پنجگور کے رہائشی ہیں۔ ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ فرد نمبر 129/2024 زیر دفعہ A34/324-337 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی عوامی شکایات کے ازالے اور جرائم کی روک تھام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پوسٹس سے متعلق

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

ہمارے سوشل

0مداحپسند
0فالورزفالور
0سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر جدگال ڈن (ڈی بلوچ) پوائنٹ پر دھرنا ختم، شاہراہ کھول دیا گیا۔ پسنی میں شدید فائرنگ ،تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں گوادر مدرسہ جامعہ العلوم الاسلامیہ کوبن وارڈ میں تکمیل صحیح البخاری شریف کی پررونق تقریب منعقد ہوئی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، کپتان جنوبی افریقہ گوادر میں مویشیوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیے محکمہ حیوانات کی سرگرمیاں جاری آسٹریلیا پیک آپ یونین گْوادر کوسٹ گارڈ کی گُنڈاگردی کی مُزمت کرتا ہے شہید عبدالواحد کے قتل پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے.حق دو تحریک بلوچستان مرکزی اعلامیہ جاری فٹبال کی تاریخ کا بہترین اور مکمل کھلاڑی ہوں ، کرسٹیانو رونالڈو کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کراچی میں قتل۔تفصیلات سامنے آگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، پلیئنگ الیون کا بھی اعلان پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا