گوادر میں زاہد المیعاد اور عیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف چیرمین گوادر کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ جماعت اسلامی گوادر
گوادر (گوادر سٹی نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی ضلع گوادر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں زاہد المیعاد اور عیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف چیرمین گوادر کے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کے نام پر زہر فروخت کرنے والوں کی پشت پناہی سے باز آجائیں ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی جانب سے چیرمین گوادر کے خلاف بیان بازی بچکانہ اور سیاسی عمل ہے ایک سرکاری آفیسر کو زیب نہیں دیتا کہ یہ کردار ادا کریں .
اسسٹنٹ کمشنر کے اس عمل سے ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی جو عوام کے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔۔۔
جماعت اسلامی گوادر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین و کونسلران سے معزرت کرلیں ۔۔۔اور ضلع گوادر میں زاہد المیعاد و غیر میعاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر اپنی زمہ داری ادا کریں ۔۔
ترجمان .. جماعت اسلامی ضلع گوادر