پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند کا کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عامر احمد سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اور نامور شخصیت میر فدا حکیم رند نے کمانڈنٹ ایف سی دشت کرنل عامر احمد سے ملاقات کی،
ملاقات میں علاقے میں امن و امان اور کترین بارڈر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،میر فدا حکیم رند نے مکران کے دیہی علاقوں میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا.میر فدا حکیم رند نے کہا کہ یہاں کے باشندوں کے روزگار کا واحد ذریعہ ہمسایہ ملک ایرانی بارڈر سے ہے، جہاں لوگ صدیوں سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرکے اپنا گزر بسر کرتے چلے آرہے ہیں، کاروباری لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مذید کراسنگ پوائنٹ کھولنے کی اشد ضرورت ہے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ دشت کرنل عامر نے کہا کہ ایف سی صوبے کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر عوام کے جان و مال اور انکے تحفظ کیلئے ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہا ہے.کرنل عامر نے کہا کہ سیلاب ہو یا دیگر قدرتی آفات سیکورٹی فورسز ہمیشہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.اس موقع پر میر الہی بخش بزنجو بھی میر فدا حکیم رند کے ھمراہ تھے۔