ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر کے متعدد اسکولز کا دورہ، اسٹاف، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات . تفصیلات کے لیئے لنک پر کلک کریں
گوادر (اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا گوادر کے متعدد اسکولز کا دورہ، اسٹاف، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور حال احوال
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کل گوادر کے مختلف اسکولز جس میں ہائی اسکول گھٹی ڈھور، پاک چائینا مڈل اسکول فقیر کالونی اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر شامل ہیں۔
ایم پی اے گوادر نے اپنے وزٹ کے دوران ان اسکولوں کے مختلف کلاسوں اور عمارت کے تفصیلی دورے کے علاوہ اسٹاف، اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے خدشات و مسائل سنے
مولانا بلوچ تمام اسکولز کے طلباء کے ساتھ بھی گھل مل گئے اور خوشگوار رویے کے ساتھ ان سے حال احوال کیا۔